ابنا: فلسطین خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے آج ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین کی گرفتاری کو دینی آزادی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کو فوری طور پر آزاد کۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں مفتی محمد حسین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو فلسطین کے دینی علماء اور حکام کی توہین قرار دیا ہے۔تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کو اس مخاصمانہ اقدام کے منفی نتائج کے منفی نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور صیہونی حکومت کی مخاصمانہ پالیسیوں کے مقابلے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417304
فلسطینی گروہوں نے بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین کو گرفتارکرنے کے صیہونی فوجیوں کے اقدام کی مذمت کی ہے۔